(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 49 ہزار236 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 9688 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار147 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 113 ڈالراضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 4268 ڈالر ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 35روپے اضافے سے 6659 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 30 روہے اضافے سے 5709 روپے ہوگئی ہے۔
علمی مارکیٹ میں چاندی 61.80 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔