حوثی باغیوں کے یمنی فوجی کیمپوں پر بڑے میزائل حملے، 30 یمنی فوجی ہلاک

حوثی باغیوں کے یمنی فوجی کیمپوں پر بڑے میزائل حملے، 30 یمنی فوجی ہلاک

(ویب ڈیسک) فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد شدید جانی نقصان اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یمن کے صوبہ مآرب اور حضرموت میں حکومتی فوجی کیمپوں پر حوثی باغیوں  نے بڑے میزائل حملے کردیے۔حکومتی ذرائع کے مطابق حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 30 یمنی سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

میزائل حضرموت کے علاقے 'العبر' اور مآرب کے مشرقی حصوں میں قائم فوجی سائٹس پر گرے۔

مقامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے سرکاری فورسز پر حملے کے لیے الجوف سے کم از کم 8 بیلسٹک میزائل داغے  ہیں جبکہ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارود سے بھرے ڈرونز کے ذریعے بھی یمنی فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Watch Live Public News