(ویب ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیاء کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ چائنہ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور انڈونیشیا شامل ہیں ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشیاء کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر جبکہ فائنل 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔