رمضان المبارک کے چاند سے متعلق ماہر فلکیات کی اہم پیشگوئی

رمضان المبارک کے چاند سے متعلق ماہر فلکیات کی اہم پیشگوئی
کویت (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا آغاز اپریل میں ہوگا لیکن اب کویت کے ماہر فلکیات عادل المرزوق نے 2 اپریل بروز ہفتے کو اس بابرکت مہینے کے آغاز کی پیش گوئی کردی ہے۔ کویت کے میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات المرزوق نے وضاحت کی کہ اگر آسمان صاف اور بادلوں یا گرد و غبار سے پاک ہوا تو ماہ رمضان کا چاند جمعہ کی پہلی اپریل کو نظر آئے گا۔ چاند کی پیدائش کویت کے مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل بروز جمعہ صبح نو بج کر 25 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد آسمان پر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں رجب کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے اور اس میں سے کئی دن گزر چکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صرف ایک مدت باقی ہے جو کہ دو مہینے سے بھی کم ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 دن کا ہوگا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔