عمران خان نے جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کا انکشاف

عمران خان نے جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کا انکشاف
کیپشن: عمران خان نے جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کا انکشاف

ویب ڈیسک: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی نے جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے بتایا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔ جیل میں لکھے جانے والے ہر خط کی جانچ سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری ہے۔جیل سے کسی کو انتشار، دہشت یا نقصان پہنچانے والا خط بھیجنا ممکن نہیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کا الزام جھوٹا ہے۔کسی بھی قیدی کو قید تنہائی میں رکھنے کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں قواعد سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔عدالت نے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہ بھی کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی کا جیل سے سوشل میڈیا استعمال کرنا ممکن نہیں۔زیرحراست افراد کے خطوط جیل سپرنٹنڈنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں بھیجے جا سکتے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین ملاقاتوں کی خصوصی سہولت دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News