جوڈیشل کمیشن  کی  لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری 

جوڈیشل کمیشن  کی  لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری 

(ویب ڈیسک ) جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے  کے مطابق   جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز مخدوم،سردار اکبر علی، ملک جاوید اقبال وینس، ملک وقار حیدر،سید احسن کاظمی،محمد جواد ظفر اور خالد اسحاق کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے،   جوڈیشل کمیشن نے ملک اویس خالد اور سلطان محمود کے ناموں کی بھی منظوری دی۔

جاری اعلامیے کے مطابق  اجلاس کے آغاز پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈوکیٹ اختر حسین کی اہلیہ کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Watch Live Public News