لاہور ( پبلک نیوز) تحریک انصاف نے سڑکوں کی تعمیر کے بعد ن لیگ کی حکومت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے 2 سال میں نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور سے زیادہ قرض دیدیئے۔ کامیاب جوان پروگرام نے محض دوسال میں نوجوانوں میں 30 ارب روپے کی تقسیم مکمل کرلی۔ کامیاب جوان پروگرام کی شںدار کارکردگی رپورٹ تیار، وزیر اعظم کوبھی پیش کردی۔ کورونا کے باعث سال 2020 میں قرض کی تقسم کا عمل متاثر ہوا، کمی 2021 میں پوری ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 30 ارب میں سے 27 ارب روپے کے قرض صرف ایک سال میں تقسیم کئے۔ مسلم لیگ ن نوجوانوں میں اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں 26 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ قرض نہیں ہی 50 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار میں دیا گیا۔ نوجوانوں میں قرض آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر تقسیم کئے گئے۔ وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کی اہم کامیابی پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔