ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: بنگلادیش کرکٹ بورڈ

ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: بنگلادیش کرکٹ بورڈ
کیپشن: ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: بنگلادیش کرکٹ بورڈ

ویب ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار آصف اکبر نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔

آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہماری ٹیم  کو سکیورٹی خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا فیصلہ کہ سری لنکا یا بنگلادیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کیا جائے، ایک الگ معاملہ ہے، لیکن ہم بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ، بنگلادیش حکومت نے آئی پی ایل کے میچز بنگلادیش میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Watch Live Public News