قومی کبڈی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد

قومی کبڈی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد

(ویب ڈیسک) قومی کبڈی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

لاہورمیں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کبڈی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے۔ جس کے مثبت آنے پر اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت  ان کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی  عائد کی گئی جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کبڈی ٹیم کے عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں چاروں کھلاڑی پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی میں پیش ہونگے اور اپنا مؤقف دیں گے۔

Watch Live Public News