آئی ایل ٹی ٹوئنٹی  فائنل،نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی  فائنل،نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی کی جانب سے  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل  کے  مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ  آئی ایل ٹی ٹوئنٹی   میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کر رہے تھے،وہ لیول ون کی خلاف ورزی  کے مرتکب پائے  گئے جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

میچ آفیشلز نے نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا،اس کے تحت کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز یا توہین آمیز رویہ، زبان یا اشارے ممنوع ہیں۔

خیال رہے کہ  آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں   نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔کیرون  پولارڈ واضح طور پر غصے میں نظر آئے جبکہ نسیم شاہ نے بھی سخت لہجہ اختیار کیا، اس دوران  امپائرز اور کھلاڑیوں نے نے فوری مداسخلت کی اور صورتحال کو قابو کیا۔

یاد رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دیدی تھی اور پہلی بار انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام  کیا تھا۔

Watch Live Public News