کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک: کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں زمینوں سے بے قاعدگیوں پر وزیر بلدیات ناصر شاہ کا سخت ایکشن ، قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کاشف خان کو عہدے سے ہٹا دیا۔

محکمہ بلدیات حکام کے مطابق ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ مراد عباسی اور ڈائریکٹر ریکوریز عارف شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر تحقیقات کا حکم بھی دیا، افسران کو جعلسازی کے ذریعے سرکاری و نجی اراضی کے ریکارڈ میں ردوبدل پر عہدوں سے ہٹایا گیا۔ 

Watch Live Public News