ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے ننھے نواسےعالیار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، گزشتہ دنوں بھی شاہین شاہ، اُن کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی ننھے عالیار کے ساتھ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ اپنا پہلا قدم اٹھا رہا ہے۔
وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا بیٹا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا نواسہ ننھا عالیار’ واکر‘ میں بیٹھا ہے اور خوشگوار موڈ میں اپنے ننھے ہاتھوں کو ہلاتے ہوئے کچھ بول رہا ہے جبکہ شاہد آفریدی ساتھ چلتے مسکراتے ہوئے اپنے نواسے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُس کی نقل اتار رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین ننھے عالیار سمیت اپنے پسندیدہ کرکٹر شاہین شاہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس ننھے عالیار کو اپنے نانا سےمحبت کا اظہار کرتے دیکھا گیا، شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی سے ہوئی ہے، جس سے ان کا ایک بیٹا عالیار ہے۔
شاہین ان دنوں اپنے خاندان اور سسرال کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور انہوں نے اس دوران کے کچھ دلکش لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا عالیار اپنا پہلا قدم اٹھا رہا ہے اور ہر بار وہ اپنے نانا، یعنی شاہد آفریدی کی طرف جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔