ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے  شکست دی، امریکی صدر

ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے  شکست دی، امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے  شکست دی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو   میں کہا کہ   ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی طاقتور فوج میں سے  ایک ہے ،ہماری فوج  بہترین فوج ہےجس کا مظاہرہ وینزویلا میں کیا گیا،  ہماری فوج نے ایران کو عسکری لحاظ سے  شکست دی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے کہا تھا 4سال میں  اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح  پر ہوگی،ایک سال کے اندر ہی مارکیٹ بلند ترین سطح پر  پہنچ گئی۔

Watch Live Public News