جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار  الگ الگ اجلاس طلب کر لئے گئے 

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار  الگ الگ اجلاس طلب کر لئے گئے 

(ویب ڈیسک ) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار  الگ الگ اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہونگے۔پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے اجلاس 20 جولائی کو ہونگے۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس بھی 20 جولائی کو ہوگا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقلی کیلئے اجلاس 21 جولائی کو ہوگا ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھی اجلاس 21 جولائی کو ہوگا۔

Watch Live Public News