لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو ہمیشہ قرضوں میں جکڑا رہا،باجی اور چچا دونوں سائلنٹ موڈ پر ہیں ٗ مسلم لیگ ن کی فرعونیت تھی لیکن اب ان پر ترس آتا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور ترجمان شہباز گل نے کہا کہ آج کل بجٹ کا موسم ہے جو حکومت کے لیے سخت ہوتا ہے،آج سارا دن ہماری پارٹی کی پریس کانفرنسز ہوتی رہیں، آج وہ دن ہے جیسے دنوں میں اپوزیشن کا پلڑا حکومت سے بھاری ہوتا ہے، آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کے دنوں میں پاوں ڈھکتی ہے تو سر ننگا ہو جاتا ہے، ماضی کی حکومتوں کے قرضے ہمیں ادا کرنا پڑ رہے ہیں،آج گندم کی سب سے بہترین فصل اور بہترین پیسہ بھی مل رہا ہے،گندم کے بعد ہم لائیو اسٹاک پر توجہ دینے جارہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث کسانوں کو فصل کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے،آج مرغی کی قیمت اور گر گئی ہے،آج مرغی کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے،ن لیگ کے سائلنٹ موڈ پر ہونے سے ہماری نوکری خطرے میں ہے،مئی کے مہینے میں پیٹرول7لاکھ30ہزار ٹن استعمال ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل7لاکھ62ہزار ٹن استعمال ہو اہے،ن لیگ سے پوچھیں کہ معیشت نہیں چل رہی ہے تو یہ تیل کون خرید رہا ہے،ن لیگ نے کمیشن لے کر مہنگے بجلی گھر بنائے،انڈرپاس اوراووراسپیڈ سے نکلتے تو کام بنتا ،پنجاب اسپیڈنے راوی کو گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا۔