ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکا سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے حجرے میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکا ہوا جس میں عباس آفریدی دیگر تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے تھے، عباس آفریدی کھارہاں کے برن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے تصدیق کی تھی کہ عباس آفریدی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔