ہنی ٹریپ فراڈیےکی  خواتین کو خفیہ ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کروڑوں کھاگیا

ہنی ٹریپ فراڈیےکی  خواتین کو خفیہ ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کروڑوں کھاگیا
کیپشن: Honeytrap Fraud blackmailing women with secret videos, costing them crores

ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے آبائی علاقہ کھڈیاں خاص میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے والا کھڈیاں خاص کا شخص کروڑوں ہڑپ کر گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نامی ملزم خواتین کو ہنی ٹریپ کرکے گھر بلوا کر زیادتی کا نشانہ بناتا۔ خواتین سے زیادتی کے بعد یوسف خفیہ طور پر ان کی ویڈیوز بھی بناتا رہا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم خواتین کی ویڈیوز بنا کر ان سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے اور ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا موبائل فرانزک کے لئے لاہور بھیج دیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔