سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، غریب کیلئے خریداری ناممکن

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، غریب کیلئے خریداری ناممکن
کیپشن: The price of gold has skyrocketed, making it impossible for the poor to buy

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ غریب عوام کیلئے سونا خریدنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔ آج بھی سونے کی قیمت میں بےپناہ اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 93 ہزار 244 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2148 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی ہے۔