اشتہارات سے آپکی کارکردگی عوام کے سامنے نہیں آسکتی، عالیہ حمزہ 

اشتہارات سے آپکی کارکردگی عوام کے سامنے نہیں آسکتی، عالیہ حمزہ 

(ویب ڈیسک ) چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے آپکی کارکردگی عوام کے سامنے نہیں آسکتی، آپ کو ہمارے پراجیکٹس پر تختیاں لگانی پڑ جائیں تو مان لیں آپ ہار گئے ہیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اغواء کرلیا گیا ہے، عون عباس بپی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ  منڈی بہاؤالدین میں کنونشن کی درخواست دینے والوں کے گھر توڑ دیے گئے ہیں، پولیس والوں نے منڈی بہاؤالدین کے ورکرز کے گھروں میں ڈکیتیاں کی ہیں، منڈی بہاؤالدین کی مسجدوں میں اعلان ہوتے رہے کہ ڈکیت گاؤں میں آگئے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ  ہم یہ کہتے ہیں کہ ملک کے امن و امان کا خیال کیا جائے، دہشت گردی کی بڑھتی صورتحال کی وجہ یہ ہے کہ تمام توجہ پی ٹی آئی والوں پر دے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   اشتہارات سے آپکی کارکردگی عوام کے سامنے نہیں آسکتی، آپ کو ہمارے پراجیکٹس پر تختیاں لگانی پڑ جائیں تو مان لیں آپ ہار گئے ہیں۔

Watch Live Public News