ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور سیاسی و سفارتی حل کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت، علاقائی صورتحال اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
دونوں جانب سے سیاسی و سفارتی حل کے لیے جاری کوششوں، باہمی مشاورت اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی۔