مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی 

مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی 
کیپشن: مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی 

ویب ڈیسک:  پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کی مسلم دشمنی پورے بھارت میں آگ کی طرح پھیلنے لگی۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد "مذہب پوچھ کر مارا گیا" کا راگ الاپنے والی مودی سرکار کی زہریلی نفرت نے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا۔جعلی حملے کے بعد سے گودی میڈیا مذہب کی بنیاد پر بھارت کو فرقہ وارانہ حصوں میں بانٹنے میں پیش پیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی مسلم دشمنی نے بھارت میں مذہب و ذات کی بنیاد پر ظلم، قتل عام اور فسادات کو معمول بنا دیا۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد مسلمانوں پر تشدد، جبر اور خونریزی کی نئی داستانیں رقم ہوئیں۔ حال ہی میں ایک مسلمان خاندان شادی کی تقریب کے لیے دہرادون، اتراکھنڈ جا رہا تھا کہ راستے میں انتہا پسند ہندوتوا غنڈوں نے ان پر وحشیانہ حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خاندان کے 5 سے 6 افراد کو لوہے کی سلاخوں اور چاقوؤں سے بری طرح نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے حملے سے قبل ان کا نام اور مذہب پوچھا اور مسلمان ہونے پر درندگی کا نشانہ بنایا۔ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال مزید خطرے میں پڑ چکی ہے۔

سیاسی ماہرین کا سوال ہے کہ کہاں ہے اب مودی کی گودی میڈیا، جو ہندو کے قتل پر مذہب پوچھ کر مارا گیا کا شور مچا رہی تھی؟پہلگام حملے کے بعد سے مسلمانوں کو بھی ان کے مذہب کی بنیاد پر قتل اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مودی کے اقتدار میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا نیا اور خطرناک باب رقم ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا مذہب پوچھ کر مارا گیا کا راگ الاپ کر ملک کو ہندو مسلم تقسیم کی طرف دھکیل رہا ہے۔مودی کی مسلم دشمنی اب عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News