2026 میں اب تک دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

2026 میں اب تک دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
کیپشن: 2026 میں اب تک دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

ویب ڈیسک: کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 17 رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مدت میں آئی فون 17 نے مجموعی اسمارٹ فون مارکیٹ کا 6 فیصد حصہ حاصل کیا، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس دوسرے اور آئی فون 17 پرو تیسرے نمبر پر رہے۔

چوتھے اور پانچویں نمبر پر سام سنگ کے گلیکسی اے 07 فور جی اور گلیکسی اے 07 فائیو جی رہے۔ اس کے علاوہ آئی فون 16، جو 2025 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون تھا، اس بار چھٹے نمبر پر آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور کم ہوتی قوتِ خرید کے باوجود ایپل کے آئی فونز کی عالمی سطح پر مضبوط طلب برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرزہ جات کی بڑھتی قیمتوں اور ریم کی قلت کے باعث اسمارٹ فونز کی مجموعی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے خاص طور پر اینڈرائیڈ کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 16 ہی تھا، جس سے ایپل کی مارکیٹ برتری مسلسل برقرار ہے۔

Watch Live Public News