(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کا تیسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی جبکہ ایشان کشن کی دوسری اور پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس ایک درجہ بہتری کے بعد نویں اور زمبابوے کے برائن بینیٹ ایک درجہ بہتری کےبعد دسویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی، بھارت کے ورن چکرورتی کی دوسری اور پاکستان کے ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز ایک درجہ بہتری کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کی 10 درجہ بہتری کے بعد 51 ویں اور شرف الاسلام کی 9 درجہ بہتری کے بعد 54 ویں پوزیشن ہے۔
اسی طرح ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی ، بھارت کے ہاردک پانڈیا کی دوسری اور پاکستان کے صائم ایوب کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔