امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز پر بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،  اسماعیل بقائی

امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز پر بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،  اسماعیل بقائی
کیپشن: امریکا کی 14 نکاتی امن تجاویز پر بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،  اسماعیل بقائی

ویب ڈیسک: ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی 14 نکاتی امن تجاویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تجاویز کا تفصیلی مطالعہ جاری ہے اور حتمی مؤقف مناسب وقت پر سامنے لایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی اور سفارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ایٹمی مذاکرات کے نئے فریم ورک پر اتفاق کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، اور دونوں فریق کسی ممکنہ معاہدے کے قریب ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کو آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران کے حتمی جواب کا انتظار ہے، جبکہ غیر رسمی اور بیک ڈور رابطے بھی جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے میں جنگ بندی، 30 دن کے اندر تفصیلی مذاکرات، آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں میں نرمی، اور ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ممکنہ پابندیوں جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

تاہم تاحال کسی معاہدے پر باضابطہ دستخط نہیں ہوئے، اور حتمی پیش رفت ایران کے جواب سے مشروط ہے۔

Watch Live Public News