پشاور احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ 

پشاور احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم کی جانب سے  احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کو احتجاج مہنگا پڑگیا، محکمہ تعلیم  نے  احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  نے  متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ   وہ تمام اساتذہ جوسراپا احتجاج ہیں جن کی وجہ سے اسکول بند ہیں ان کومعطل کیا جائے،   محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے کل تک رپورٹ مانگ لی۔

Watch Live Public News