ویب ڈیسک: معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کا پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب۔ حکومت پاکستان ، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبہ کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے۔ گوگل اور پاکستان کا اسٹریٹجک اشتراک ایک لاکھ ڈویلپرز کو فنی مہارت کی تربیت فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اے آئی لیڈرز فیلوشپ پروگرام' کے تحت 100 اداروں کو اے آئی کے استعمال میں مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ کا مقصد مقامی سطح پر تیار شدہ محفوظ اور سستے کروم بکس کی فراہمی، صنعتی ترقی کا فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ موبائل ایپس، ڈیجیٹل سروسز اور ای کامرس کے ذریعے 2030 تک سالانہ 6.6 ارب ڈالرز کی برآمدات متوقع ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ایک سال کے اندر مکمل اسمبلی لائن کا قیام اور معروف ٹیک کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان اہم سنگِ میل ہے۔ معروف عالمی کمپنی گوگل کی پاکستان میں موجودگی ملک کی ڈیجیٹل معیشت و ترقی کے لیے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔