پاک بھارت جنگ میں7نہیں8طیارےگرائے گئے،صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

پاک بھارت جنگ میں7نہیں8طیارےگرائے گئے،صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ
کیپشن: پاک بھارت جنگ میں7نہیں8طیارےگرائے گئے،صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ “حقیقت میں آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔”

میامی بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت مختلف میڈیا اداروں میں متضاد رپورٹس سامنے آئیں۔ ان کے بقول، “کچھ اخبارات نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، مگر میں کہتا ہوں کہ حقیقتاً 8 طیارے گرائے گئے تھے۔”

انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “زیادہ تر امریکی اخبارات جھوٹی خبریں دیتے ہیں، اس لیے کسی کا نام نہیں لوں گا۔”

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کو ٹیرف پالیسی کے ذریعے روکا گیا، اور اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو صورتحال خطرناک ہو سکتی تھی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر نیو یارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “نیو یارک کے عوام نے بائیں بازو کے رہنما کو منتخب کر کے امریکا کی خودمختاری کھو دی ہے۔”

ٹرمپ نے کہا کہ “اب ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے فیصلے کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، لیکن حالات کچھ اور بتا رہے ہیں۔”

Watch Live Public News