پی آئی اے انجینئرز اور انتظامیہ تنازعہ، اہم شخصیات ملازمت سے برطرف

پی آئی اے انجینئرز اور انتظامیہ تنازعہ، اہم شخصیات ملازمت سے برطرف
کیپشن: پی آئی اے انجینئرز اور انتظامیہ تنازعہ، اہم شخصیات ملازمت سے برطرف

ویب ڈیسک: پی آئی اے انجینئرز اور انتظامیہ تنازعہ، سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے صدر اور سیکرٹری جنرل ملازمت سے برطرف۔ عبداللہ جدون اور اویس جدون کو ملازمت سے برطرفی کے احکامات آج جاری کئے گئے۔

حکمنامے کے مطابق دونوں عہدیداران کو گزشتہ برس شروع انکوائریز میں 4 اور 5 نومبر کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا۔ عبداللہ جدون اور اویس جدون سی ای او پی آئی اے کے پاس ذاتی شنوائی کے لئے پیش نہیں ہوئے۔ دونوں عہدیداران کے خلاف کارروائی پی آئی اے کے متعلقہ قوانین کے تحت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق 2024 کی انکوائری میں برطرفی کا فیصلہ انجینئرز کے جاری حالیہ احتجاج کے تناظر میں کیا گیا۔

اویس جدون نے حکمنامے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ برطرفی کے فیصلوں کو موجودہ دستاویزات کے تحت عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انجینئرز کی جانب سے خرابیوں کے ساتھ طیاروں کو کلئیرنس نہ دینا بھی برطرفی کی ایک وجہ ہے۔

سیکرٹری جنرل سیپ نے کہا کہ برطرفی کی بنیادی وجہ طیاروں میں فنی خرابیوں سمیت قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہے۔

Watch Live Public News