بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی, دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے, اس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگاتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور خطے تک محدود کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔


 

Watch Live Public News