ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپر داری کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، علی بخاری شہباز گل کی جانب سے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل کا اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، عینک اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے 31 اشیا کی فہرست میں سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔ سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔