دریائے چناب میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، خاتون سمیت 3 بچے ڈوب گئے

 دریائے چناب میں سیلاب متاثرین کی کشتی اُلٹ گئی، خاتون سمیت 3 بچے ڈوب گئے

ویب ڈیسک:جلال پورپیروالہ کے مقام پر دریائے چناب وچھہ سندیلہ میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی اُلٹ گئی، افسوس ناک واقعہ میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

ریسکیو  ٹیم کےمطابق  کشتی اُلٹنے سے ایک خاتون اور 3 کم عمر بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق  ہوئے، ریسکیو اور مقامی افراد نے خاتون اور بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں ۔

کشتی میں 25 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا تھا ، حادثے میں 70 سالہ بخت سوائی، 6 سالہ فاطمہ، ماہ نور اور ریحان شامل ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی گہرے پانی میں پہنچ کر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ 

Watch Live Public News