خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج جہنم واصل

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں  مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے بیان کےمطابق 2 سے 5 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر 31 اگست اوریکم ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے 10 خوارج ہلاک ہوئے ۔ شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں 2 مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔

Watch Live Public News