پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: وزیراعظم اور آرمی چیف کی خصوصی شرکت

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: وزیراعظم اور آرمی چیف کی خصوصی شرکت
کیپشن: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: وزیراعظم اور آرمی چیف کی خصوصی شرکت

ویب ڈیسک: معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔

اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا۔ غیر ملکی   سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ 

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ 

حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں، معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے۔

فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت، معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات موجود ہیں۔ 

معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 

معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور، معدنی ذخائر کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ دی جائے گی۔

پاکستانمعدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس فورم کے انعقاد کے ذریعے حکومت معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔

Watch Live Public News