مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں راشد احمد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

مظفرآباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں راشد احمد کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

(ویب ڈیسک) گاندربل میں راشد احمد مغل کو فرضی جھڑپ میں شہید کیئے جانے کیخلاف پاسبان حریت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 

مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز کے خلاف مظفر آباد میں شہریوں  نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کشمیری مظاہرین نے جعلی انکاؤنٹرز کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا ۔

مظاہرین نے "ظالموں جواب دو خون کا حساب دو" ، "خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا" سمیت آزادی کشمیر کے نعرے بلند کیئے ۔ 

عزیر احمد غزالی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  راشد احمد مغل کی شہادت بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کرتی ہے۔ بھارتی فوج ماضی میں پتھری بل ، مچھلی ، شوپیان ، حیدر پورہ سمیت درجنوں جعلی انکاؤنٹرز میں سینکڑوں کشمیری شہریوں کو شہید کر چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل معمول بن گئے۔

عثمان ہاشم نے مظاہرے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ   بھارتی قابض فورسز نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ، جعلی انکاؤنٹرز کے ذریعے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

مقررین نے کہا کہ  بھارت جبر و استبداد سے تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکتا۔ 

مظاہرین نے راشد احمد مغل کے قتل کو انسانیت سوز جرم قرار دیا ۔

Watch Live Public News