ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کرنیوالی لڑکی پر مقدمہ

ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کرنیوالی لڑکی پر مقدمہ

لکھنؤ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی.

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے لکھنؤ میں ایک خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور سے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران خاتون نے اس ڈرائیور کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ 20 سے زیادہ مرتبہ تھپڑ مارا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا۔

دریں اثناء ٹیکسی ڈرائیور سعادت علی صدیقی نے بتایا کہ واقعہ کی رات خاتون انکی گاڑی کے سامنے آئی، حالانکہ ٹریفک لائٹ سبز تھی۔ سعادت علی نے بتایا کہ اس نے فورا بریک لگائی ، جس کے بعد خاتون نے گاڑی پر ہاتھ مارنا شروع کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس لڑکی نے میرا فون گاڑی سے اٹھا کر پٹخ دیا اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور اس نے کار کے سائیڈ شیشے بھی توڑ ڈالے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب مذکورہ لڑکی پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس لڑکی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ لڑکی کی شناخت پریادرشینی یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد لڑکی کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔