سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی 

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی 
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی 

ویب ڈیسک: سونے کی بڑھتی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2393 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ 

Watch Live Public News