عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے محبت ہو گئی

عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے محبت ہو گئی
کیپشن: عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے محبت ہو گئی

ویب ڈیسک: بھارتی شوبز انڈسٹری کی متنازع مگر خبروں میں رہنے والی اداکارہ عرفی جاوید نے حالیہ انٹرویو میں ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ان دنوں دہلی کے ایک شرمیلے نوجوان کے لیے دل سے سنجیدہ ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاویدنے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کا نام ظاہر نہیں کیا، مگر انہوں نے واضح کیا کہ وہ نوجوان نہ صرف سوشل میڈیا سے دور ہے بلکہ شوبز اور شہرت کی دنیا سے بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

عرفی جاوید نے بتایا کہ جس وقت وہ اس لڑکے سے ملیں، اُس وقت اس کی شادی کی بات چل رہی تھی، تاہم ان کی موجودگی نے یہ رشتہ طے ہونے سے قبل ہی ختم کروا دیا۔ جب یوٹیوبر نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ آپ وہاں کیا کر رہی تھیں؟ تو عرفی نے مسکرا کر جواب دیا: ’’میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔‘‘

اداکارہ کے مطابق وہ جس شخص کو پسند کر بیٹھی ہیں، وہ ان کے مزاج سے بالکل مختلف ہیں۔ "نہ وہ کیمرے کو پسند کرتے ہیں، نہ میڈیا کو، اور نہ ہی لوگوں کی بھیڑ میں رہنا انہیں اچھا لگتا ہے۔" عرفی نے بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کا قد 6 فٹ 4 انچ ہے اور وہ ممبئی کے نہیں بلکہ دہلی کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تقریباً ہر ویک اینڈ پر دہلی جاتی ہیں تاکہ اس شخص سے ملاقات ہو سکے۔ عرفی نے ہنستے ہوئے کہا، ’’اگر کبھی وہاں پاپارازی آ گئے تو میرا بوائے فرینڈ فوراً بھاگ جائے گا۔‘‘

یہ انکشافات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور مداح جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر یہ "شرمیلا بوائے فرینڈ" ہے کون۔

Watch Live Public News