ویب ڈیسک: کراچی میں گلشن اقبال عابد ٹاؤن کے قریب فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ایک مرد کی حالت غیر، ریسکیو نے لاشوں اور بیہوش شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں کےمطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 52سالہ ثمینہ،22سالہ ماہا اور 19سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کی شناخت 30سالہ یاسین کے نام سے ہوئی۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کی شناخت ماہا، ثمرین اور ثمینہ کے ناموں سے کی گئی، محمد یاسین کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،لاشوں پر کسی قسم کے تشدد یا کوئی نشانات بظاہر نہیں ملے۔
زہر خوانی جیسے پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے،کرائم سین یونٹ شواہد اکھٹے کررہا ہے،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔