سونے کی قیمتوں میں ایک روزکے وقفےکے بعد پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں ایک روزکے وقفےکے بعد پھر بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمتوں میں ایک روزکے وقفےکے بعد پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں صرف ایک دن کے وقفے کے بعد آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قیمتیں نئی بلند سطحوں تک پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4 ہزار 967 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 030 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 444 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 269 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 089 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News