ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کیپشن: ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ویب ڈیسک: سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترلائی کلاں خود کش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے  والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے اور گرفتاریاں  کی ہیں۔تمام آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجینس کے نتیجے میں کیے گئے ۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  خود کش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتارکرلیے گئے ہیں۔خود کش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔حملے  کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لئے  بڑا خطرہ ہیں۔ آپریشن کے دوران وطن کا ایک بیٹا شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف  مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ 

Watch Live Public News