بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر  پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر  پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

(ویب ڈیسک ) گوجرانوالہ میں بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر  پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں بیٹیوں کو گرفتار کر لیا۔  مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، دو بچے بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق  مقتول کی پہلی بیوی وفات پا چکی ہے، مقتول دو بیویوں  اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

 ایف آئی آر میں مقتول کی دو بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے،  مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہے۔

بیٹیوں نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ باپ زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،  والد سو رہا تھا ان کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر آگ لگائی۔

Watch Live Public News