مشہور اداکاراؤں کی سگریٹ اور شراب نوشی کرتی تصاویر وائرل

مشہور اداکاراؤں کی سگریٹ اور شراب نوشی کرتی تصاویر وائرل
کیپشن: مشہور اداکاراؤں کی سگریٹ اور شراب نوشی کرتی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف چہروں میں سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان اور ہیروئینز میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کا نام فوری طور پر ذہن میں آتا ہے۔ تاہم، بالی ووڈ کا ایک اور پہلو بھی ہے جو بے راہ روی کی مثال بن چکا ہے، خاص طور پر سگریٹ اور شراب نوشی کی عکاسی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں یہ تینوں اداکارائیں شراب پیتے اور سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ خاص طور پر دیپیکا سگریٹ پیتے ہوئے دھوئیں کے حلقے بنا رہی ہیں۔

تصاویر میں شردھا کپور شراب کا گلاس پکڑے پوز دے رہی ہیں، جبکہ عالیہ بھٹ شرماتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جن میں کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ یہ اداکارائیں اپنے پیسے کا لطف اٹھا رہی ہیں، جب کہ بعض کا خیال ہے کہ یہ تصاویر اے آئی (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہیں یا یہ پرانی تصاویر ہیں جو دوبارہ وائرل ہو گئی ہیں۔

Watch Live Public News