ویب ڈیسک: فلم Godzilla vs. Kong میں جیا کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ کیلی ہوٹل ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ایجامز وِل میں پیش آیا، جہاں کیلی ہوٹل کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔
18 سالہ کیلی ہوٹل قوتِ سماعت سے محروم تھیں۔ ان کے والد نے ایک ویڈیو پیغام میں اشاروں کی زبان کے ذریعے اپنی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کی۔
حکام کے مطابق حادثے میں 19 سالہ ڈرائیور زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ گاڑی میں سوار ایک اور مسافر محفوظ رہا۔