ویب ڈیسک: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اکیس سال کی لڑکی کی ستائیس منٹ فون پر کس سے بات ہوئی، پولیس نے لڑکی کے موبائل کالز کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکشی سے پہلے لڑکی سے بات کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکے کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرکے تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی دوست سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن ورثاء انکاری تھے۔ پسند کی شادی کے تنازع پر لڑکی نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ لڑکی کی حالت بہتر ہونے پر تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔