ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین اور گلوکار کیتھ اربن نے تقریباً 20 سالہ ازدواجی تعلق کو قانونی طور پر ختم کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، عدالتی دستاویزات کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، جن میں اپنے دو بچوں، سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال)، کی تحویل شامل ہے۔
کڈمین کو بچوں کی بنیادی تحویل دی گئی ہے، اور وہ سال میں 306 دن اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزاریں گی، جب کہ کیتھ اربن ہر دوسرے ہفتے کے آخر میں ملاقات کر سکیں گے۔
دونوں نے اپنے اثاثے بھی باہمی رضامندی سے تقسیم کر لیے ہیں، جس میں جائیداد، گاڑیاں اور ذاتی سامان شامل ہے۔
یاد رہے کہ نکول کڈمین نے 30 ستمبر 2025 کو ناقابلِ مصالحت اختلافات کی بنیاد پر طلاق کی درخواست دائر کی تھی، اور دونوں موسم گرما 2025 سے علیحدہ زندگی گزار رہے تھے۔