نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کا 26 واں یومِ شہادت، افواجِ پاکستان کا شاندار خراجِ عقیدت

نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کا 26 واں یومِ شہادت، افواجِ پاکستان کا شاندار خراجِ عقیدت
کیپشن: نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کا 26 واں یومِ شہادت، افواجِ پاکستان کا شاندار خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک: قوم آج بہادری اور قربانی کی عظیم داستان رقم کرنے والے نشانِ حیدر حوالدار لالک جان شہید کا 26 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور افواجِ پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام نے شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

غذر میں شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 جولائی 1999 کو کارگل کی جنگ کے دوران حوالدار لالک جان نے دشمن کے شدید حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دشمن کو پسپا کرتے ہوئے وہ شدید زخمی ہوئے، مگر اپنی پوزیشن پر ڈٹے رہے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

حوالدار لالک جان کو ان کی بے مثال قربانی اور جرأت پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا — جو پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے۔

Watch Live Public News