گوگل کی  ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے نئے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار کی آزمائش 

گوگل کی  ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے نئے فلوٹنگ اے آئی سرچ بار کی آزمائش 

(ویب ڈیسک) گوگل ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو ڈیسک ٹاپ صارفین کے براؤزنگ تجربے کو مزید آسان اور مؤثر بنا سکتا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک فلوٹنگ سرچ بار متعارف کرائی ہے جو کسی بھی براؤزر ونڈو پر مسلسل نظر آتی ہے اور صارفین کو براہِ راست گوگل کے اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

اس تجرباتی فیچر کو فی الحال "پروجیکٹ لوم" کا نام دیا گیا ہے اور اسے گوگل کروم کے تجرباتی ورژن Canary میں دیکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کو سرچ یا اے آئی فیچرز استعمال کرنے کے لیے بار بار نئی ونڈوز یا ٹیبز کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

گوگل نے "Ask Anything" سرچ باکس کے انٹرفیس کو بھی ازسرِنو ڈیزائن کیا ہے، جہاں اے آئی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جبکہ روایتی ویب سرچ کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔

فلوٹنگ سرچ بار کے ذریعے صارفین تصاویر اپ لوڈ کر سکیں گے، دستاویزات کا تجزیہ کروا سکیں گے اور اے آئی کی مدد سے آرٹ ورک بھی تخلیق کر سکیں گے، وہ بھی اضافی ایپلی کیشنز کھولے بغیر۔ اس اقدام کا مقصد مختلف سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر کسی حد تک مائیکروسافٹ ایج میں موجود فلوٹنگ سرچ بار سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم گوگل نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ اسے عام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

فی الحال یہ ایک تجرباتی منصوبہ ہے، اس لیے امکان ہے کہ کمپنی اسے مزید بہتر بنائے یا مستقبل میں اس میں تبدیلیاں کرے۔

Watch Live Public News