(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے امن معاہدہ ہونے تک ایرانی اثاثے غیرمنجمد ہوں گے اور نہ ہی کوئی پابندی ختم ہوگی۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمدکرنے یا کوئی پابندی ہٹانا معاہدےکا حصہ نہیں بنائیں گے، ایران کا رویہ اچھا رہا تو ایسا معاہدے کے بعد ہوسکتا ہے اور ایران نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس پر بات چیت شروع کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم لبنان کو ایران کے ساتھ معاہدے کا حصہ بنانےکے لیے بھی اصرار نہیں کر رہے۔ میرے خیال میں وہ ایسا دیکھنا چاہیں گے لیکن میں مطالبہ نہیں کر رہا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ کہاں ہیں یا نہیں لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں جانتا ہوں۔