(ویب ڈیسک ) غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی بی اے 24 گھانچے میں آزاد امید وار اسد شفیق 8092 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ۔
جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا جبکہ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔