نئےوفاقی وزراء کا مرضی کے قلمدانوں کا مطالبہ، وزیراعظم تاحال تعین نہ کرسکے

نئےوفاقی وزراء کا مرضی کے قلمدانوں کا مطالبہ، وزیراعظم تاحال تعین نہ کرسکے
کیپشن: نئےوفاقی وزراء کا مرضی کے قلمدانوں کا مطالبہ، وزیراعظم تاحال تعین نہ کرسکے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نئے وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا تعین کرنے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔ وزیراعظم آج بھی کابینہ اراکین سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزراء کی جانب سے مرضی کے قلمدان کا مطالبہ تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے پرویز خٹک کو مشیر بنانے پر پارٹی کی صوبائی قیادت ناراض ہے۔جس کے بعدوزیراعظم نے پارٹی رہنما اختیار ولی کو راضی کرکے اپنا کوآرڈی نیٹر بنا دیا۔پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی کو بھی ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز خٹک داخلہ یا دفاع کی وزارت چاہتے ہیں۔  ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے انجم عقیل کو بھی وزیر بنانے کی سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔

اسی طرح بلوچستان سے جمال شاہ کاکٹر یا سردار یعقوب ناصر کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے  ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد قلمدانوں کا اعلان متوقع ہے۔ 

Watch Live Public News